اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، 5 ہلاک

ریاست آندھراپردیش کے ضلع چتور میں ہائی وے پر ٹھہری لاری سے کار کے ٹکرانے سے 5 افراد ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہوگئے۔

By

Published : Jun 7, 2019, 12:05 PM IST

آندھراپردیش میں سڑک حادثہ، 5 ہلاک

چتور میں دوراواراجوپلی گاؤں کے قریب ہائی پر ٹھہری لاری کو ایک کار نے ٹکر دیدی جس کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

رینی گنٹہ اربن پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جی سیوارامودو نے کہا کہ ایک کار جو گنٹور سے تروپتی جارہی تھی کہ سڑک کے کنارے ٹھہری ہوئی لاری کے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت 38 سالہ وجئے بھارتی، 14 سالہ پراسنّا، 12 سالہ چینا کیساوا ریڈی، 35 سالہ ڈرائیور پریم راجو اور 40 سالہ انکایا کی حیثیت سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق کار اچم پیٹ سے تروپتی جارہی تھی کہ راستہ میں دوراواراجوپلی گاؤں کے قریب حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے فوری حادثہ کے مقام پر پہنچی اور زخمیوں کو دواخانہ منتقل کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details