جموں و کشمیر میں حکام نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کو ایک مقامی قانون سے متعلق دستاویز جاری کرنے کی اجازت نہیں ہے جس کے تحت لوگوں کو جیلوں میں بند کیا جاتا ہے۔
ایمنسٹی کی بھارتی اکائی نے صحافیوں کو اطلاع دی کہ ایک مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا انعقاد منسوخ کیا گیا ہے جس میں پبلک سیفٹی ایکٹ سے متعلق دستاویز جاری ہونے تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی میڈیا منیجر نازیہ ارم نے صحافیوں کو بتایا کہ رپورٹ کی کاپی انہیں ای میل کے ذریعے روانہ کی گئی ہے، کیونکہ انہیں بتایا گیا ہے کہ موجودہ امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر حکام نے انہیں پریس کانفرنس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جموں و کشمیر میں نافذ پبلک سیفٹی ایکٹ کو 'لالیس لا' یا لاقانونیت والا قانون قرار دیا ہے۔
واضھ رہے کہ اس قانون کے تحت مقامی حکام کسی بھی شخص کو کم از کم چھ ماہ کے لیے مقدمہ چلائے بغیر قید کرسکتے ہیں، جبکہ اس قانون کے تحت اب تک ہزاروں لوگوں کو قید کیا گیا ہے۔