اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

امیٹھی قتل کیس کا ملزم گرفتار - امیٹھی

امیٹھی سے نومنتخب پارلیمان سمرتی ایرانی کے قریبی اور بی جے پی رہنما کا گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔

راجیش کمار ایس پی امیٹھی

By

Published : May 31, 2019, 1:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر امیٹھی میں بی جے پی رہنما اور برولیا کے پردھان سریندر پرتاپ سنگھ کے کلیدی ملزم وسیم کو امیٹھی پولیس نے گذشتہ شب ایک تصادم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

راجیش کمار ایس پی امیٹھی

تصادم میں ملزم وسیم کو پاؤں میں گولی لگی تھی، جس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے، علاج کے سبب وسیم کو سخت سکیورٹی میں عدالت لے جایا جائے گا، جبکہ تصادم میں انسپیکٹر راجیو سنگھ کو گولی چھوتے ہوئے گزر گئی، لیکن ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو سریندر پرتاپ سنگھ اپنے گھر کے باہر سورہے تھے، جہاں ان کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

خیال رہے کہ سریندر پرتاپ سنگھ کو لوک سبھا انتخابات میں امیٹھی سے راہل گاندھی کو شکست دیکر جیت حاصل کرنے والی سمرتی ایرانی کے قریبی بتائے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ برولیا گاؤں کو گوا کے سابق وزیراعلی منوہر پریکر نے گود لے رکھا تھا، جس کے پردھان سریندر پرتاپ سنگھ تھے۔

واضح رہے کہ سریندر سنگھ کے بیٹے ابھے نے کانگریس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے قاتلوں کو نہیں دیکھا مگر اس کے پیچھے کانگریس کے کارکنوں کا ہاتھ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details