اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

وینزویلا میں امریکی طیارے کم بلندی پر پرواز نہیں کریں گے

امریکہ کی وفاقی ہوائی بازی انتظامیہ نے بڑھتے ہوئے سیاسی عدم استحکام اور کشیدگی کے سبب اپنے ہوائی جہاز آپریٹروں کو وینزویلا کی فضائی حدود میں 26 ہزار فٹ سے نیچے پرواز کرنے سے منع کردیا ہے۔

By

Published : May 1, 2019, 3:26 PM IST

ایف اے اے نے منگل کی شام نوٹس جاری کرکے پرائیویٹ سمیت اپنے سبھی طیارہ آپریٹروں کو ونیزویلامیں موجود طیاروں کے ساتھ 48 گھنٹے کے اندر واپس بلانے کے لئے کہا۔
ونیزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوئدو نے منگل کے روز فوج سے صدر نکولس مادرو کو ہٹانے میں مدد کی اپیل کی تھی۔ فوج سے گوئدو کی یہ اب تک کی سب سے بڑی اپیل تھی لیکن فوجی قیادت کی جانب سے اس سلسلے میں کسی طرح کے پختہ اشارے نہیں ملے۔
امریکہ نے اس سال مارچ میں کہا تھا کہ بڑھے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر وہ غیر معینہ مدت کے لئے ونیزویلا میں اپنی پروازیں ملتوی کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details