معروف امریکی کامیڈین جیریمی میک للن نے بھی مودی کی جیت پر سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے اپنا دورہ بھارت منسوخ کردیا ہے۔
مودی کی جیت پرامریکی کامیڈین کا احتجاج - جیت
بھارت میں حالیہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت اور مودی کے ایک بار پھر وزیراعظم بننے کی خبر سے جہاں ملک اور بیرون ملک میں طرح طرح کی باتیں کی جا ری ہیں وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔
مودی کی جیت پرامریکی کامیڈین کا احتجاج
سماجی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں جیریمی کا کہنا تھا کہ مودی کی جیت پر وہ بھارت کا 5ہفتوں کا دورہ منسوخ کررہے ہیں اور اس سے بہتر ہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر چلے جائیں۔
جیریمی کے اس اقدام سے بھارتیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پر کامیڈین کیخلاف مہم چھڑ گئی ہے۔