اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ایرانی میڈیا پر امریکی پابندی

امریکہ اور ایران کے مابین ایٹمی طاقت اور حالیہ امریکی ڈرون کو گرائے جانے کے بعد ایران پر امریکی پابندیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

By

Published : Jun 26, 2019, 2:51 AM IST

ایرانی میڈیا پر امریکی پابندی

گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر لگائی جانے والی پابندیوں کے عہدنامے پر دستخط کیا تھا۔

امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے تنازعات نے میڈیا سیکٹر کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دفتر شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایران کے نیوز چینل 'العالم' کے سربراہ لبنانی صحافی حسین مرتضی تھا دو روز قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق تہران میں 'العالم' نیوز چینل کی مرکزی انتظامیہ نے کئی ماہ پہلے دمشق اور بیروت میں اپنے دفاتر کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد اخراجات میں کمی لانے کی پالیسی کے تحت کیا گیاتھا۔

ایران میں حسین مرتضی کو ملیشیا کے باشندوں اور حزب اللہ نامی تنظیم سے وابستہ لوگوں میں معروف میڈیا اہلکار کے طور پر جانا جاتا ہے۔


حسین مرتضی نے ایرانی "العالم" چینل کے ساتھ آٹھ برس تک رپورٹںگ کی ہے، جس دوران انھوں نے ایرانی ملیشیاؤں اور حزب اللہ رپورٹںگ کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details