اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

افغانستان میں امریکہ کا فضائی حملہ، متعدد افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی حصے میں امریکہ کے فضائی حملے میں کم از کم 30 افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

افغانستان میں امریکہ کا فضائی حملہ

By

Published : May 7, 2019, 9:02 AM IST

فرح صوبے کے بكواه ضلع کے گورنر عبد الغفور مجاہد نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں یہ سب سے زیادہ مہلک بمباری تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فضائی حملوں میں غیر قانونی منشیات تیار کرنے والے کارخانوں کو نشانہ بنایا، جسے امریکہ طالبان جنگجوؤ کی آمدنی کا اہم ذریعہ بتاتا ہے۔

اگرچہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں غیر قانونی ادوایات بنانے والی کمپنیوں کو نہیں بلکہ عام لوگوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک مقامی شخص نے کہاکہ ’’امریکہ نے اتوار کو ان کے گھروں کو نشانہ بنایا، جس کی وجہ سے عام لوگ ہلاک ہو گئے۔ فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں بھی شامل ہیں۔ فضائی حملے میں صرف غریب لوگ ہی مارے گئے۔ یہاں پر طالبان نہیں تھے‘‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details