اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

سینکڑوں یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ امرناتھ گپھا روانہ

جنوبی کشمیر میں پہلگام کے نن ون بیس کیمپ سے پہلا 1248افراد پر مشتمل پہلا قافلہ پیر کی صبح امرناتھ گپھا کے لئے روانہ ہو گیا۔ جن میں 1046 مرد 130 خواتین 7 بچے اور 45 سادھو شامل ہیں۔

1248یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ امرناتھ گپھا کی جانب روانہ

By

Published : Jul 1, 2019, 4:22 PM IST

پہلگام بیس کیمپ سے پہلے قافلہ کو روانہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے کہا کہ چندن واڑی سے مقدس گھپا تک پورے ٹریک سے برف ہٹا کر صاف کر دی گئی ہے۔

1248یاتریوں پر مشتمل پہلا قافلہ امرناتھ گپھا کی جانب روانہ

انہوں نے کہا کہ دشوار گزار راستہ پر کئی جگہوں پر رکاوٹیں حائل ہو رہی تھیں تاہم ان جگہوں کو بھی قابل آمدو رفت بنایا گیا ہے تاکہ پیدل سفر کرنے والے یاتریوں کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے تمام انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جس کے تحت مقدس گھپا تک سکیورٹی کے ساتھ ساتھ طبی و کھانے پینے، کے علاوہ دیگر سہولیات کی دستیابی کو قبل از وقت یقینی بنایا گیا ہے۔

دریں اثناء پہلگام میں آج صبح موسم خوشگوار تھا تاہم گیارہ بجےکے بعد موسم نے اچانک کروٹ بدل دی جس دوران تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم کچھ دیر بعد یہ سلسلہ تھم گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details