کرناٹکا کے امبیڈگر بھون میں منعقد جشن اردو میں معروف شعرا نے شرکت کی اور سامعین کو اپنے کلام سے محسور کیا۔
مشاعرہ میں شمالی بھارت سے تشریف لانے والے شعراء حضرات میں کلیم ثمر بدایونی، سندر مالیگانوی، عرفان رائچوری، احمد علوی دہلی، اقبال فردوسی دہلی، سراج شالاپوری و دیگر اہم شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔
بھارت کے جنوبی شہر بنگلورو میں کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے ایک عظیم الشان دو روزہ جشن اردو کا انعقاد کیا گیا۔ کرناٹکا اردو اکیڈمی کی جانب سے گزشتہ دو برسوں سے چیئرمین مبین منور کی سرپرستی میں 50 سے زائد پروگرامز منعقد کرائے گئے، ان میں 'اردو سیکھو اور سکھاؤ' مہم بھی ہے، جس کا اردو کو فروغ دینا تھا۔
اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ اس دو روزہ جشن اردو پروگرام کے اول روز کل 65 کتب کا اجراء کیا گیا اور مصنفین کو ایوارڈز کے ساتھ 25 ہزار روپے کے چیک بھی تقسیم دیے گئے اور ساتھ ہی ہر برس کی طرح رواں برس بھی تمام مصنفین حضرات کو 10 ہزار روپیوں کی رایلٹی بھی دی گئی۔ اکیڈمی کے چیئرمین کے مطابق تمام کتب کی طبع کے اخراجات اکیڈمی نے اٹھائے۔
مشاعرہ کی نظامت کرناٹکا اردو اکیڈمی کے رکن شفیق عابدی نے کی اور پروگرام میں شہر کی کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔