کانگریس کے ذرائع نے منگل کو بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی اور پارلیمانی پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی نے دیگر رہنماوں سے گفتگو کرنے کے بعد ادھیر رنجن چودھری کولوک سبھا میں پارٹی کا رہنما بنانے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی نے اس تعلق سے لوک سبھا سکریٹریٹ کو تحریری اطلاع دے دی ہے کہ مسٹر چودھری لوک سبھا میں پارٹی کےرہنما ہوں گے۔سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کے ر ہنماہونے کے ناطے اہم تقرری کمیٹیوں میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔
63سالہ چودھری 1999سے مسلسل لوک سبھا کے لیے مرشد آباد کے بہرام پور سے پارلیمانی حلقے سے منتخب ہوتے رہے ہیں۔
اس دوران وہ پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کے رکن رہے ہیں۔2012 سے 2014 کے دوران وہ منموہن حکومت میں وزیر مملکت برائے ریل تھے۔وہ 1996 میں مغربی بنگال اسمبلی کے لیے بھی منتخب ہوئے تھے۔
ادھیر چودھری مغربی بنگال کے متحرک اور فعال رہنماؤں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ ریاستی کانگریس کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔لوک سبھا میں کانگریس کے ر ہنماکے لیے مسٹر منیش تیواری اور مسٹر ششی تھرور کے ناموں پر غور کیے گیے تھے۔