اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اکبرالدین اویسی علاج کے لیے لندن منتقل - مجلس اتحاد المسلمین

ریاست تلنگانہ میں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اکبرالدین اویسی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا۔

ایم آئی ایم رہنما اکبرالدین اویسی

By

Published : Jun 9, 2019, 8:59 PM IST

اکبر الدین اویسی کے بڑے بھائی اور رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے آج عید ملاپ پروگرام کے دوران کہا کہ اکبر الدین کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا۔انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کی جلد صحت یابی کے لیے عوام سے دعا کرنے کی اپیل کی۔

رکن پارلیمان اسد الدین اویسی

خیال رہے کہ اکبر الدین کے حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں ان کے پیٹ پر چاقوؤں سے وار کیے گئے تھے۔ جس کے بعد انہیں وقتا فوقتا پیٹ میں شدید درد کا عارضہ لاحق ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details