اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

یو پی بار کونسل کے نو منتخب صدر کا قتل

اترپردیش کے آگرہ سول کورٹ میں یو پی بار کونسل کی نومنتخب صدر درویش یادو کو ان کے قریبی وکیل منیش شرما نے گولی ماردی جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

آگرہ: یو پی بار کونسل کی نو منتخب صدر کا قتل

By

Published : Jun 12, 2019, 7:31 PM IST

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پروین ورما نے بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب درویش یادو کے اعزاز میں منعقد تقریب چل رہی تھی کہ اسی اثنا میں وکیل منیش شرما نے اپنی لائسنسی ریوالور سے ان یکے بعد دیگر تین گولیاں داغ دیں اس کے بعد منیش نے خود کو بھی گولی مار لی۔
انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے لولہان دوریش یادو نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ منیش شرما کو علاج کے لئے اسپتال داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت کافی نازک ہے۔پولیس فائرنگ کی وجوہات کا پتہ لگا رہی ہے۔
ایک چشم دید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد محترمہ یادو اپنے پہلے دورے پر سول کورٹ آئی تھیں۔ان کی اعزاز میں منعقد تقریب میں شرما نے اچانک ان پر فائرنگ شروع کردی۔اور قبل اس کے کوئی کچھ کر پاتا اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔
محترمہ یادو کی لاش کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔بار کونسل آف انڈیا نے محترمہ یادو کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ممبران کی سیکورٹی کے ساتھ ریاستی حکومت سے متاثرہ کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپئے بطور تعاون دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملحوظ رہے کہ محترمہ درویش یادو ہری شنکر سنگھ کے ساتھ مشترکہ طور پر یو پی بار کونسل کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔ ان میں سے دونوں نے 12۔12 ووٹوں حاصل کئے تھے۔ اور اگریمنٹ کے مطابق درویش سنگھ کو چھ مہینے کے لئے صدارت دی گئی تھی اس کے بعد اگلے چھ مہینوں تک ہری شنکر بار کونسل کے صدر ہوتے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details