ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

کولکاتہ میں پھر ایک خاتون سےمبینہ بد سلوکی - مبینہ بدسلوکی

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں دو روز قبل ایک ماڈل و اداکارہ کو مبنیہ طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے سبب تقریبا 7 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کولکاتہ میں پھر ایک خاتون کی مبینہ بدسلوکی
author img

By

Published : Jun 21, 2019, 3:02 PM IST

کولکتہ میں ایک شخص نے گاڑی چلاتے ہوئے 23 سالہ خاتون کا پیچھا کیا، ناشائستہ الفاط کا استعمال کرکے ان کی گاڑی روکنے کی کوشش کی۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر بپلب کمار داس نے کہا کہ گزشتہ دیر رات وہ اور ان کے ساتھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے جب ایک گاڑی اچانک ان کے پاس آکر رک گئی۔ایپ بیسڈ کار میں سوار خاتون نے کہا کہ ایک شخص نے بردوان روڈ پر ان کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کچھ دیر بعد وہ گاڑی اسی علاقے سے گزری لیکن ہمیں دیکھ کر ڈرایئور تیز رفتار میں گاڑی چلاکر بھاگ گیا۔

تاہم پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details