اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

لوٹ کے بعد معمر خاتون کا قتل - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے شہر گنا کے پنجابی محلے کے ایک مکان میں مشتبہ بدمعاشوں نے گھرمیں داخل ہوکر لوٹ مارکی واردات کو انجام دینے کے بعد احتجاج کرنے پرمعمر خاتون کو قتل کردیا۔

علامتی تصویر

By

Published : May 12, 2019, 10:37 AM IST

پولیس ذرائع کے مطابق سدرشنا دیوی بترا (75) کل دیر رات گھر پر تنہا تھیں ، تبھی مشتبہ بدمعاش ان کے گھر میں گھس گئے اور لوٹ کی واردات کو انجام دینے کے بعد خاتون کا قتل کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف جانچ شروع کردی ہے۔ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دی گئی ہے۔ فی الحال بدمعاشوں کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details