ریلوے کے مطابق سوماولی اور جورا کے درمیان آسن ندی پر بنے نیروگیج ٹریک کے پل کے ستونوں میں دراڑ آگئی ہے۔ احتیاط کے طور پر ٹریک پر فی الحال ٹرینز کی آمدو رفت بند کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ آج ریلوے کا عملہ پل کی دراڑوں کا معائنہ کرے گا۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ایک ہفتے قبل چمبل نہر سے کوتوال باندھ کے لیے تیز رفتاری سے تین سو کیوسک پانی چھوڑا گیا تھا، جس کے سبب اس نیرو گیج ریلوے پُل کے ستونوں کے نیچے سے سمنٹ اور کنکریٹ بہہ گئی۔
پانی کے بہاؤ کی وجہ سے آزادی سے پہلے تعمیر کیے گئے اس پل کے ستونوں کے نیچے بڑی دراڑیں آگئی ہیں، کل گوالیار ریلوے انتظامیہ کو پُل میں دراڑیں پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر گوالیار سے ہوشیار پور تک چلنے والی سبھی نیروگیج ٹرینز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے رد کیا گیا ہے۔