اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

اے ڈی جی (جنوب بنگال) نے چارج سنبھالا

مغربی بنگال حکومت نے بھاٹ پاڑہ میں تشدد کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (جنوب)سنجے سنگھ کو بارکپور سب ڈویژن کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

بارکپور ڈویژن کی ذمہ داری اے ڈی جی (جنوب بنگال)کے حوالے

By

Published : Jun 20, 2019, 7:13 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 7:24 PM IST


خیال رہے کہ جگتدل پولیس اسٹیشن سے علیحدہ کرکے بھاٹ پارہ پولیس اسٹیشن بنایا گیا ہے۔آج اس کا افتتاح ہونے والا تھا۔بی جے پی نے بارکپور پارلیمانی حلقہ اور بھاٹ پارہ اسمبلی حلقہ دونوں میں جیت درج کی ہے۔

داخلہ سیکریٹری الپن بنرجی نے کہا کہ حکومت نے بھاٹ پارہ تشدد کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا ہے، پورے علاقے میں دفعہ 144نافذ کردیا گیا ہے۔

بارکپور ڈویژن کی ذمہ داری اے ڈی جی (جنوب بنگال)کے حوالے

اے ڈی جی ساؤتھ کو سنجے سنگھ کو فوری طور پر بارکپور پولس کمشنریٹ کا چارج لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔خیال رہے کہ آج ریاستی سیکریٹریٹ میں اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی جس میں حالات کا جائزہ لیا گیا۔


اے ڈی جی(جنوب بنگال)سنجے سنگھ بارکپور سب ڈویژن کا چارج سنبھالنے کے فوراً بھاٹ پاڑہ کادورہ کیا اور وہاں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا۔

اے ڈی جی (جنوب بنگال)سنجے سنگھ نے کہاکہ حالات پر جلد قابو کرلیاجائے گا۔ سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

Last Updated : Jun 20, 2019, 7:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details