ایس آر او 64 کے تحت روزانہ درجہ بند کارکنوں کو مستقل نوکری سے متعلق افواہوں کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت جموں و کشمیر نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔
'ایس آر او 64 پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی' - اردو نیوز جموں وکشمیر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر فیس بک پر ایک فرضی خط وائرل ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ عارضی طور پر کام کررہے ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔
ایس آر او 64 پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی: گورنر انتظامیہ
اس سے قبل حکومت نے ایک جعلی خط کی تردید کی تھی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا تھا۔ ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف آئی پی سی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بتادیں کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر فیس بک پر ایک فرضی خط وائرل ہوا جس میں لکھا گیا تھا کہ عارضی طور پر کام کررہے ملازمین کو مستقل نوکری فراہم کی جائے گی۔