اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

تیزاب حملے کی متاثرہ کو کیس واپس لینے کی دھمکی - saharanpur

دیوبند کے باستم گاؤں کی ایک دوشیزہ پر تین سال قبل گاؤں کے ایک شخص نے تیزاب سے حملہ کیا تھا۔ ملزم کے خلاف کافی عرصے بعد مقدمہ درج کیا گیا لیکن اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔

ایسڈ اٹیک متاثرہ کو کیس واپس لینے کی دھمکی

By

Published : Jun 24, 2019, 9:18 PM IST

متاثرہ نے الزام عائد کیا کہ ملزم کی جانب سے کیس واپس لینے کا دباؤ بنایا جارہا ہے اور جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی جارہی ہے۔

متاثرہ نے کہا کہ اگر اسے انصاف نہیں ملا تو وہ لکھنئو میں واقع سی ایم کی رہائش گاہ کے سامنے خود کشی کر لے گی۔

ایسڈ اٹیک متاثرہ کو کیس واپس لینے کی دھمکی

متاثرہ کا الزام ہے کہ اسے تین برسوں میں انصاف ملنا تو دور کی بات بلکہ شکایت کرنے پر اس کوجھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

متاثرہ نے پولیس پر ملزم کو تحفظ اور شہہ دینے کا الزام عائد کیا ہے، پولیس کے رویے اور ملزم سے پریشان متاثرہ نے اپنی جان کاخطرہ بتاتے ہوئے وہ اب لکھنو پہنچ کر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے سامنے خود کشی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

حالانکہ سی او اجے شر ما نے بتایا کہ پولیس نے مقدمہ کی چارشیٹ عدالت میں داخل کردی ہے اور اب معاملہ عدالت میں ہے جہاں عدالتی کارروائی چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details