اردو

urdu

By

Published : Jun 15, 2019, 3:28 PM IST

ETV Bharat / briefs

بارہ بنکی: سڑک حادثے میں متعدد ہلاک

ٹرک کی زد میں آنے سے ایس یو وی میں سوار ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک، جبکہ دیگر چار کے شدید طور پر زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سڑک حادثے میں متعدد ہلاک

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی کے صفدر گنج علاقے میں ٹرک کی زد میں آنے سے ایس یو وی سوار ایک ہی خاندان کے تین اراکین کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ سنیچر کی علی الصبح مسافروں سے بھری ایس یو وی قومی شاہراہ پر پلہاری گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں سمن جھا،ان کے بیٹے ستیم جھا اور بیٹی کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ایس یو وی میں سوار خاندان بہار سے مرادآباد جا رہا تھا۔

حادثے میں زخمی لوگوں کو لکھنؤ کے ٹراما سنٹر میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

متاثر خاندان کے سربراہ کا تبادلہ حال ہی میں بہار کے مدھوبنی سے مرادآباد میں ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details