مرکزی وزیر و ری پبلیکن پارٹی آف انڈیا کے سربراہ رام داس اٹھاولے نے تلنگانہ کی برسراقتدار جماعت ٹی آر ایس اور آندھراپردیش کی میں برسراقتدار جماعت وائی ایس آر سی پی سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے میں شامل ہوجائیں تاکہ ان کی ریاستوں کو یقینی طور پر ترقی ہوسکے۔
تلگوریاستوں کی ترقی کےلیے اٹھالوے کا فارمولہ
مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ٹی آر ایس اور وائی ایس آر سی پی کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کی ترقی کےلیے این ڈی اے میں شامل ہوجائیں۔
تلگوریاستوں کی ترقی کےلیے اٹھالوے کا فارمولہ
انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کو 353 نشستیں حاصل ہوئی ہے اور اس اتحاد کو کسی اور جماعت کی تائید کی ضرورت نہیں ہے تاہم تلنگانہ اور آندھراپردیش ریاستوں کی ترقی کےلئے کے سی آر اور جگن موہن ریڈی کو این ڈی اے میں شامل ہوجانا چاہئے۔