تاج محل میں مغل شہنشاہ شاہ جہاں کے 364ویں عرس کے موقع پر چادر پوشی کی جارہی تھی۔ لوگوں کا ہجوم ڈھول تاشوں کے ساتھ چادر پوشی کرنے آ رہا تھا۔
اسی دوران تاج محل کے اندر رائل گیٹ پر چادر پوشی کرنے والوں کے ایک گروہ میں لوگوں نے نعرے بازی شروع کردی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے لگے۔
جب تک سی آئی ایس ایف کے جوان اور اہلکار کچھ سمجھ پاتے نعرے بازی کرنے والا نوجوان وہاں سے غائب ہوگیا۔
اس تعلق سے سی آئی ایس ایف کے کمانڈر برج بھوشن کا کہنا ہے کہ وائرل ہو رہی ویڈیو کی بنیاد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے نوجوان کی شناخت کی جائے گی اور پولیس میں بھی شکایت کریں گے، شناخت ہو جانے کے بعد اس شخص کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔