اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چھیڑ خانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی - طالبہ کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع بریلی کے آنولہ علاقے میں چھیڑ خانی سے پریشان 12 ویں جماعت کی طالبہ نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

چھیڑ خانی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی

By

Published : May 28, 2019, 10:32 PM IST

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات) ڈاکٹر سنسار سنگھ نے منگل کو بتایا کہ اجودھیا باشندہ رام ویر کی بیٹی 12 ویں جماعت کی طالبہ منورما چھیڑ چھاڑ سے کافی دلبرداشتہ تھی اور اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کو رامویر بیوی کے ساتھ کسی کام سے باہر گیا تھا اس درمیان گاؤں کے چھوٹو عرف منندر نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر کے زبردستی کرنے لگا مخالفت کرنے پر دھمکی دے کر فرار ہوگیا ۔چھیڑ چھاڑ سے دلبرادشتہ طالبہ نے ڈوپٹے سے پھانسی لگا لی۔
انہوں نے بتایا کہ منورما کے والد کی تحریر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کو اس کی تلاش ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details