اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بی جے پی کا پولنگ ایجنٹ شدید زخمی - بی جے پی

مرکزی ہوڑہ کے پولنگ بوتھ میں نامعلوم شرپسندوں کے حملے میں بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں کے حملے میں پولنگ ایجنٹ کے کئی دانت ٹوٹ گئے۔

بی جے پی کے کارکن حملے میں شدیدزخمی

By

Published : May 6, 2019, 3:12 PM IST

مغربی بنگال میں سات پارلیمانی حلقوں کے لیے جاری پولنگ کے دوران مخلتف مقامات سے پرُتشدد واقعات کی اطلاع مسلسل موصول ہو رہی ہیں۔

بی جے پی کے کارکن حملے میں شدیدزخمی


مرکزی ہوڑہ کےوارڈ نمبر35 کے 251 نمبر پولنگ بوتھ پرتعینات بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا اوران کی بری طرح سے پٹائی کی گئی۔


پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیااور زخمی بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ کو ہوڑہ اسٹیٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں پریمشورنامی بی جے پی کے پولنگ ایجنٹ شدید طور پرزخمی ہوگئے ہیں۔ ان کی حالت نازک بتا ئی گئی ہے۔


بی جے پی کے کارکنان کاکہنا ہے کہ ترنمول کانگریس نے ہمارے پولنگ ایجنٹ پر جان لیوا حملہ کیا ہے۔


حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے امیدوار نے بی جے پی کے الزام کو بے بنیاد قراردیاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details