اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

چمکی بخار کا قہر: مظفرپور سے گراؤنڈ رپورٹ

ان دنوں مظفرپور میں چمکی بخار سے بچوں کی اموات کو لے کر ملک بھر میں حکومت اور انتظامیہ کے تئیں عوام میں سخت غصہ ہے، ہسپتال میں عدم سہولیات، صاف صفائی کا فقدان یہ ایسے موضوعات ہیں جن پر عوام حکومت سے سخت نالاں ہیں۔

مقامی لوگوں کے ردعمل

By

Published : Jun 21, 2019, 7:21 PM IST

Updated : Jun 21, 2019, 11:11 PM IST


چمکی بخار سے بچوں کی اموات نے ریاست کی نتیش کمار حکومت سے لے کر مرکز تک کی نیند حرام کر رکھی ہے۔

انتظامیہ کا رویہ 'بھوج کے وقت کوڑھا روپا جاتا ہے' جیسا ہے

تازہ اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 170 بچوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں متاثر بچے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

نمائندہ ای ٹی وی بھارت اردو نے مظفرپور کے 'ایس کے ایم سی ایچ ہسپتال ' پہنچ کر مقامی لوگوں سے بات چیت کی اور جاننے کی کوشش کی کہ آخر یہ بخار اتنی سرعت کے ساتھ کیسے پھیلا؟ اس سانحے پر مقامی لوگوں کے ردعمل کو جاننے کی کوشش کی۔ ایک عام بات یہ کھل کر سامنے آئی کے بروقت انتظامات نہ کرنے اور انتظامیہ کے سرد رویے کی وجہ سے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوا۔ مقامی لوگ یہ کہاوت کہتے نظر آئے کہ انتظامیہ کا رویہ 'بھوج کے وقت کوہڑا روپا جاتا ہے' جیسا ہے۔ یعنی وقت پر فیصلہ نہ کرنے سے سینکڑوں بچوں کی موت ہوئی۔

Last Updated : Jun 21, 2019, 11:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details