مئی کے مہینے میں خوردنی اشیاء اور ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافے سے مئی میں مہنگائی کی سالانہ صارفین افراط زر ایک ماہ قبل کے 8.82 فیصد کے مقابلے میں بڑھ کر 9.11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کے شماریات کے بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی میں افراط زر کی اوسط شرح 7.19 فیصد رہی۔ 19 مئی میں خردہ قیمت انڈیکس میں مہنگائی 1.43 فیصد اور حساس پرائز انڈیکس 0.78 فیصد اچھل گیا۔
بیورو کے مطابق افراط زر میں اضافہ خاص طور پر ایندھن اور خوردنی اشیا کے سبب ہوا۔