اردو

urdu

By

Published : Jun 5, 2021, 6:46 PM IST

ETV Bharat / briefs

طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں صوبہ بغلان کے ضلع جگلہ میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور چھ فوجی جوان ہلاک ہوگئے۔

طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق
طالبان کے حملے میں 8 سکیورٹی اہلکار جاں بحق

خبر رساں ایجنسی طلوع نیوز نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔ ایک نامعلوم سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے افغان خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے جمعہ کی دیر رات کو یہ حملہ کیا اور سکیورٹی فورس اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں آج صبح تک جاری رہیں۔

حکام نے بتایا کہ اگر اضافی فوجی دستے کو جائے وقوع پر نہ بھیجا گیا تو اس ضلع پر طالبان جنگجوؤں کے قبضہ کرنے کا خطرہ ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران، ملک کے 10 صوبوں میں سرکاری فوج اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہيں۔

دریں اثناء، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر پر جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 افغان فوجی ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details