بنگال میں مزکزی فورسز کی710 کمپنیاں
مغر بی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کے لیےمرکزی فورسز کی 710 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔اسپیشل پولیس آبزرورنے اس کی اطلاع دی۔
مغر بی بنگال کی تاریخ میں اب تک کی یہ سب سے مرکزی فورسز کی کمپنی ہو گی۔اس سے قبل2014 میں عام انتخابات کے لیے مغر بی بنگال میں مرکزی فورسز کی کل 517کمپنیاں تعنیات کی گئی تھی۔
2016 میں اسمبلی انتخابات کےلیے مرکزی فورسز کی کل 700 کمپنیاں تعینات کی گئی تھی۔
اس مر تبہ پارلیمانی انتخابات کے دوران مغر بی بنگال میں سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹنے والاہے۔
آ ئندہ12 مئی کو پا رلیمانی انتخابات کے چھٹے مر حلےمیں ہونے والی پولنگ کے لیے ریکارڈ توڑ مرکزی فورسز کی کل 710 کمپیاں تعینات ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق مغر بی بنگال میں چھٹے مر حلے کی پولنگ کے لیے سخت سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔
جھاڑگرام پارلیمانی حلقے کے پولنگ بوتھوں کے لیے سوفیصدمرکزی فورسز کے جوان تعینات ہوں گے۔
اس کے علاوہ دیگر سات سیٹوں کے لیے 73.3 فیصد مرکزی فورسز تنعیات ہوں گی۔
اسپیشل پولیس آ یزورویوک دوبے کاکہناہے کہ مغربی بنگال میں پارلیمانی انتخابات کے چھٹے مرحلے کی پولنگ کے لیے ریکارڈ توڑمرکزی فورسز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
مگر ابھی تک یہ طے نہیں ہواکہ تمام پولنگ بوتھوں پر مرکزی فورسز تنعیات ہوںگی یا پھر حساس پولنگ بوتھوں پرمرکزی فورسز کے جوان کورکھاجائےگا۔
خیال رہے کہ آ ئندہ 12مئی کومشرقی مدنی پور کے تملوک،کیتھو،مغر بی مدنی پور کے گھاٹال،جھاڑگرام،پرولیا، بانکوڑہ اور وشنوپور میں پولنگ ہوگی۔