اقوام متحدہ کے مطابق گذشہ برس جنگ، تنازعات اور دیگر جھڑپوں کے باعث 7 کروڑ 80 لاکھ افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو ئے۔
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کے سربراہ فلپو گرینڈی نے جنگ اور تنازعات کو اتنے بڑے پیمانے پر ہونے والی نقل مکانی کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم امن قائم رکھنے میں تقریباً ناکام ہوچکے ہیں'۔