اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

ترال: تالاب میں ڈوبنے سے بچے کی موت

چیوہ اولر ترال کا رہنے والا نعمان ارشاد اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ مقامی تالاب میں نہانے کے لیے گیا تھا.

By

Published : Oct 27, 2020, 4:55 PM IST

ترال: پانچ سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب کر ہلاک
ترال: پانچ سالہ لڑکا تالاب میں ڈوب کر ہلاک


جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع چیوہ اولر گاؤں میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک پانچ سالہ لڑکا نعمان مقامی تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیوہ اولر ترال کا رہنے والا نعمان ارشاد ولد ارشاد احمد ریشی اس وقت ہلاک ہوگیا جب وہ مقامی تالاب میں نہانے کے لیے گیا تھا.

اگرچہ انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا.


جونہی یہ خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details