اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

حیدرآباد: اسکول وین کے خلاف 3 ہزار سے زائد کیس درج - چلارہے

ایڈیشنل کمشنر آف ٹریفک انیل کمار نے کہا کہ کم از کم 14 ایسے ڈرایئورز کو گرفتار کیا گیا ہے جو نشے کی حالت میں اسکول بس چلارہے تھے۔

اسکول گاڑیوں کے خلاف 3 ہزار سے زائد کیس درج

By

Published : Jun 28, 2019, 9:48 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 11:14 AM IST

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی اسکولی گاڑیوں کےخلاف ایک خصوصی مہم کے تحت 3873 مقدمات درج کئے ہیں۔

ایڈیشنل کمشنر آف ٹریفک انیل کمار نے کہا کہ کم از کم 14 ایسے ڈرایئورز کو گرفتار کیا گیا ہے جو نشے کی حالت میں اسکول بس چلارہے تھے۔

انیل کمار نے کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ، اسکول کے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہم نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت ہم نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی مدد لی ہے۔ یہ خصوصی مہم 12 جون نے شہر حیدرآباد میں شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے اب تک اسکول کے بچوں کو لے جانے والے گاڑیوں پر 3873 سے زائد مقدمات درج کیے ہیں جس میں بچوں کی زیادہ تعداد ، ڈرایئونگ لائسنس اور گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر اور نشے کی حالت میں ڈرایئورز گاڑیاں چلا رہے تھے۔

انیل کمار نے کہا کہ آٹو، اسکول وین اور بسوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ کئی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔

Last Updated : Jun 28, 2019, 11:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details