اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

پرتگال:بس حادثہ میں 28 افراد ہلاک، متعدد زخمی - متعدد زخمی

پرتگال میں سیاحوں کی بس کو حادثہ پیش آیا،جس میں تقریباً 28 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

بس حادثہ میں 28 افراد ہلاک،علامتی تصویر

By

Published : Apr 18, 2019, 12:10 PM IST

خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں 11 مرد جبکہ 17 خواتین شامل ہیں۔
راحت رسانی ٹیم کے ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہلاک افراد کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق پرتگالی جزیرے میں بس موڑ کاٹتے ہوئے گھر پر جاگری۔ حادثہ کا سبب بس ڈرائیور کا اسٹیئرنگ پر کنٹرول ہاتھوں سے نکل جانا بتایا جارہاہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بس میں مختلف ملکوں سے آئے سیاح سوار تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details