اعظم گڑھ: پولیس کی جھڑپ میں انعامی بدمعاش گرفتار - پھول پور
اترپردیش میں ضلع اعظم گڑھ کے پھول پور علاقے میں ہفتہ کی صبح ہوئی پولیس جھڑپ میں ایک انعامی بدمعاش زخمی ہو گیا، جس کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
پولیس کے ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پھول پور تھانہ انچارج انسپکٹر شیو شنکر سنگھ پولیس فورس کے ساتھ چیکنگ کر رہے تھے۔
اس دوران صبح تقریباً سوا چار بجے پھول پور علاقے میں کھوجا پور نہر پٹری پر پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاشوں کو روکنے کی کوشش کی۔
خود کو گھیر ا دیکھ کر بدمعاشوں نے پولیس پر گولیاں چلانی شروع کر دی اور فرار کی کوشش کی۔ اس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں چلائی ، جس سے اکرم نامی بدمعاش زخمی ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی فہیم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ پولیس فرار بدمعاش کی تلاش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش اکرم کے قبضے سے ایک پستول، چار کارتوس اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہیں۔ زخمی بدماش کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمی بدماش وارانسی کے بڑا گاؤں علاقہ کا رہنے والا ہے۔ اس بدماش کے خلاف تقریباً 12 معاملے درج ہے۔ اس کی گرفتاری پر 25 ہزار روپے کا انعام ہے۔