اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

مالدہ میں نوجوان ہجومی تشدد کاشکار

مغربی بنگال کے ضلع مالدہ میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں ہجومی تشدد کے شکار 20سالہ ثناء اللہ شیخ کی موت کے بعدمالدہ کے بعض علاقوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کاماحول ہے۔

By

Published : Jul 1, 2019, 4:52 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

مالدہ میں ثناءاللہ شیخ ہجومی تشدد کاشکار


پولس نے اس کیس میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ضلع مالدہ کے پولس سپرنٹینڈالوک راجوریا کاکہنا ہے کہ گزشتہ روز ضلع مالدہ کے بازار میں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں ثناءاللہ شیخ کوپیٹ پیٹ کر شدیدطور پرزخمی کردیا تھا۔

انہوں نے کہاکہ شدیدزخمی حالات میں ثناء اللہ شیخ کو علاج کے لیے کولکاتا لایا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔ ہجومی تشدد کی وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پولس نے دوافراد کو گرفتار کیا ہے۔

شیخ کو پہلے بیدرآباد پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا تھامگر حالت خراب ہونے کے بعد مالدہ میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا۔مگر طبیعت نہیں سدھری اور حالت نازک ہوگئی تو کلکتہ کے ایس ایس کے ایم اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ بچ نہیں سکا اورکل موت ہوگئی۔

مالدہ کے سینئر ضلع پریشد چندنا سرکار نے کہا کہ اس واقعے کو فرقہ وارانہ رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ افسوس نا ک ہے۔مگر شیخ کا ماضی بہتر نہیں تھا اور وہ پہلے بھی چوری کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی اہلیہ نے مجھ سے ملاقات کی ہے اور ہم انسانی بنیاد پر ان کی مدد کررہے ہیں۔ان کی ماں کی تحریری شکایت پر پولس نے اس پورے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

گزشتہ روز اتوار کو مقامی لوگوں نے نیشنل ہائی وے 34اور بیش نب نگر پولس اسٹیشن کاگھیراؤ کیا۔پولس نے کانگریس کے مقامی ممبر اسمبلی شجاع خان چودھری اور دیگر کانگریسی رہنماؤں سے درخواست کی کہ ہائی وے کا جام ختم کرانے کیلئے پہل کریں۔ممبراسمبلی کی کوششوں کے بعد لاش کو تجہیز و تکفین کیلئے لے جایا گیا ہے۔

Last Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details