اردو

urdu

ETV Bharat / briefs

بھاٹ پاڑہ میں دفعہ 144 نافذ

مغربی بنگال کے بیرکپور کے بھاٹ پاڑہ اسمبلی میں ضمنی انتخابات کے بعد سے جاری سیاسی تصادم پر قابو پانے کے لیے دفعہ144 نافذ کردیا گیا ہے۔

بھاٹ پاڑہ میں دفعہ 144

By

Published : May 21, 2019, 3:40 PM IST

الیکشن کمیشن کے مطابق بھاٹ پاڑہ میں صورتحال کشیدہ ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بھاٹ پاڑہ میں دفعہ 144 نافذ کرنا لازمی تھا۔


الیکشن کمیشن نے کہا کہ مرکزی فورسز کے جوان، آر اے ایف اور مغر بی بنگال کی پولیس کوبھاٹ پاڑہ اور اس کے اطراف میں تعینات کردیا گیا ہے۔


مغربی بنگال میں تعینات اسپیشل پولیس آ بزرور ویویک دوبے نے کہا کہ شمالی 24 پرگنہ پر ہماری نظر یں پہلے سے مرکوز تھیں۔ پہلے پارلیمانی اور اس کے بعد ضمی انتخابات کے دوران سیاسی جھڑپوں کی وجہ سے سخت قدم اٹھانے پر ہم مجبورہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details