مغربی بنگال میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 908 کورونا وائرس کے کل نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اس دوران ایک ہی دن میں 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود کورونا کے پھیلنے کی رفتار پرقابو نہیں پایا جا سکا ہے۔
گزرتے وقت کے ساتھ ریاست کے تمام اضلاع کورونا وائرس کی دوسری لہر کی زد میں آ چکے ہیں. جس کے سبب نئے کیسز کے آنے کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔
دوسری طرف کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تشویشناک طور پر اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں اب یومیہ 120 سے زائد لوگوں کی موت ہوتی ہے جو محکمہ صحت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 134 کے قریب لوگوں کی موت ہوئی ہے جو گزشتہ روز سے 10 زیادہ ہے.
مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے. 13 ہزار کے قریب لوگ کورونا وائرس کے لقمہ اجل بن بن گئے ہی۔
مغربی بنگال میں کورونا کیسز 10 لاکھ کے پار، ایک دن میں 134 افراد کی موت
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بنگال میں کورونا وائرس کے سبب 134 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
بنگال
ریاستی حکومت کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر تین کورونا گائیڈ لائن جاری کئے جا چکے ہیں جس پر عوام کو ہر حال میں عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دوسری طرف ریاست میں منی لاک ڈاؤن جاری ہے. کورونا گائیڈ لائن کے تحت دن بھر میں صرف گھنٹے ہی بازار، دکانیں کھلی رہیں گی۔