پورنا چندر راو نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ہفتہ اے پی اور تلنگانہ میں کووڈ۔19 سے 13 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے ان دونوں ریاستوں کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ ان صحافیوں کے غمزدہ ارکان خاندان کے لیے مالی مدد فراہم کریں۔
اے پی اور تلنگانہ میں کورونا سے سات دن میں 13 صحافیوں کی موت - صحافیوں کی موت
آل انڈیا نیوز پیپرس ایمپلائز فیڈریشن (اے آئی این ای ایف) کے نائب صدر سی پورنا چندر راو نے دعوی کیا ہے کہ آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں گذشتہ سات دنوں کے دوران فرائض کی انجام دہی کے دوران کورونا سے 13 صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امرناتھ سینئر صحافی حیدرآباد، جئے پرکاش صحافی کریم نگر ضلع تلنگانہ، سرینواس رپورٹر آندھراجیوتی تلگواخبار، سائی ناتھ رپورٹر 99 ٹی وی، ڈی اشوک رپورٹر آندھرابھومی، بی رمیش صحافی، پی رمیش، سی ایچ ناگا راجو رپورٹر، رام چندر راو سب ایڈیٹر ساکشی تلگو اخبار، کلپنا سی ای او بتکماں ٹی وی، پی تاتیا سینئر صحافی، چندر شیکھر نائیڈو رپورٹر این ٹی وی، سرینواس راو رپورٹر پرجاشکتی کی گذشتہ چند دنوں کے دوران کورونا سے موت ہوئی ہے۔
انہوں نے دونوں ریاستی حکومتوں سے اپیل کی کہ ان صحافیوں کے غمزدہ ارکان خاندان کے لئے مالی مدد کا اعلان کرے۔