جمع کے روز بھارت کے ڈرگ ریگولیٹر کی جانب سے زائڈس (Zydus) کی ویرافن (Virafin) کو منظوری دی گئی ہے۔ اس دوا کا استعمال کورونا سے متاثر مریضوں کے علاج میں کیا جا سکے گا۔ جمع کے روز ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے زائڈس کی کی دوا کو منظوری دی ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ڈرگز کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے بالغ میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیگیلیٹیڈ انٹرفیرون الفا 2بی 'ویرافن' کو ہنگامی صورت میں استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔
زائڈس کا دعوی ہے کہ اس کے استعمال کے بعد سات دن میں 91.15 فیصد کورونا متاثرین کا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ منفی آيا ہے۔ اس اینٹی وائرل ڈرگز کے استعمال سے مریضوں کو کورونا سے لڑنے میں راحت ملتی ہے۔