ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں دہلی سول ڈیفنس کی 21 سالہ لڑکی اہلکار کے ساتھ پیش آئے جنسی زیادتی اور وحشیانہ قتل کے معاملے میں نوجوانوں نے احتجاج کیا اور کینڈل مارچ کرکے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔
مرکزی دارالحکومت میں گزشتہ دنوں دہلی سول ڈیفنس کی 21 سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا، لڑکی کو انصاف دلانے کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرہ اور کینڈل مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔
'جنسی زیادتی کی شکار دہلی کی جواں سالہ لڑکی کو انصاف ملنا چاہیے' اسی سلسلے میں اندور میں نوجوانوں نے کینڈل مارچ نکالا کر حکومت سے مطالبہ کیا کہ پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ کی جائے۔
مزید پڑھیں:۔رابعہ سیفی جنسی زیادتی و قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ، بنگلور میں احتجاج
آپکو بتا دیں کہ 21 سالہ دہلی سول ڈیفنس اہلکار کو ملازمت اختیار کیے ہوئے ابھی محض چار مہینے ہی گزرے تھے کہ چند روز قبل یہ وحشیانہ واقعہ پیش آیا جس کے خلاف سوشل میڈیا پر لوگ آواز بلند کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے اندور کی نوجوان اوپاسنا شرما نے کہا کہ جس طرح کا وحشیانہ واقعہ سول ڈیفنس اہلکار کے ساتھ پیش آیا ہے، وہ ناقابل بیان ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سی بی آئی جانچ کرائے جس طریقے سے نربھیا کو انصاف ملا تھا اسی طرح سے اس اہلکار کو بھی انصاف ملنا چاہیے۔
راشد منصور نے کہا کہ اندور شہر ہمیشہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہے وہ صابیہ ہو یہ نر بھیا انصاف کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔