ترال: جنوبی کشمیر کے ترال ٹاون سے اٹھارہ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاوں بنگہ ڈار میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل آری پل کے بنگہ ڈار گاوں میں رہنے والے تنویر احمد کوہلی ولد غلام رسول نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا، علاقے میں صف ماتم بچھ گئی ہے اور خواتین سینہ کوبی کرتی ہوئی باہر آگئیں تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔ Youth allegedly hangs himself in Tral
بتایا جاتا ہے کہ تنویر بارہویں جماعت کا طالب علم تھا پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پورسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے تاکہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جاسکے اور اسکے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا۔ ایک اعلی پولیس آفیسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پولیس معاملے کی باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کل ضلع بارہمولہ کے خان پورہ میں ایک لڑکی نے مبینہ طور دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔