آج صبح بھارتی فضائیہ کا سی۔17 ایئر کرافٹ طیارہ 107 بھارتیوں کے بشمول 168 مسافرین کو لیکر کابل سے غازی آباد پہنچا۔ مسافرین میں ایک بغیر پاسپورٹ کی شیرخوار لڑکی بھی شامل ہے۔ جیسے ہی طیارہ غازی آباد کے ہنڈن ایئربیس پہنچا تو ایک کمسن لڑکی نے فرط مسرت سے شیرخوار لڑکی کو بوسہ لےکر اس کا استقبال کیا۔
اس واقعے کا ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔ افغانستان سے بھارت پہنچے 168 مسافرین کا ایئربیس پر کووڈ۔19 آر ٹی پی سی آر ٹسٹ کیا گیا تھا۔