فیملی ڈاکٹر ہر خاندان کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے۔ ہم صحت سے متعلق کوئی بھی چھوٹی سی چھوٹی پریشانی سے گزر رہے ہوں یا جسم میں کوئی بھی تکلیف ہو ہم جس شخص سے سب سے پہلے رابطہ کرتےہیں وہ ہمارا فیملی ڈاکٹر ہوتا ہے۔اس لیے آج ہم عالمی فیملی ڈاکٹر ڈے کے موقع پر ان کے شکرگزار ہیں کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہمیشہ ہماری خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ہیلتھ کیئر سسٹم میں فیملی ڈاکٹروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے کردار کو اجاگر کرنے کے لئے ہر سال 19 مئی کو عالمی فیملی ڈاکٹر ڈے (ایف ڈی ڈی) منایا جاتا ہے۔ اس دن کو پہلی مرتبہ سنہ 2010 میں ورلڈ آرگنائزیشن آف نیشنل کالجز ، اکیڈمیز اور جنرل پریکٹیشنرز / فیملی فزیشنز (ڈبلیو او این سی اے ) نے منایا تھا۔ ڈبلیو او این سی اے ایک فیملی ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ہے جس ہم ورلڈ آرگنائزیشن آف فیملی ڈاکٹر بھی کہہ سکتےہیں۔اس برس اس دن کا تھیم ہے "فیملی ڈاکٹروں کے ساتھ مستقبل کی تعمیر!"
فیملی ڈاکٹر یا فیملی فزیشن وہ ہوتا ہے جو کسی کنبے کے لئے خاص ہو۔چاہے ہم صحت سے متعلق کسی بھی حالت یا بیماری سے دو چار ہو رہے ہوں، فیملی ڈاکٹر وہ پہلا شخص ہوتا ہے جس سے ہم سب سے پہلے رابطہ کرتے ہیں۔مریض ک عمر،صنف اور ذات سے بالاتر ہوکر ڈاکٹر مریض کی خدمت کرنے کا پابند ہے۔وہ عام طور پر مریضوں کو بنیادی پرائمری سہولیات فراہم کرتے ہیں اور مریضوں کو حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرانے کے ساتھ ان کے صحت کے حالت کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں۔وہ معاشرتی سطح پر بھی اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
ایف ایف ڈی 2021 کے چار ستون
ورلڈ آرگنائزیشن آف فیملی ڈاکٹر نے فیملی ڈاکٹر ڈے 2021 کے موقع پر چار ستون بیان کیے ہیں اور وہ یہ ہیں:
1.فیملی ڈاکٹروں اور پرائمری کیئر ٹیموں کے ساتھ مستقبل کی تعمیر کرنا : ڈبلیو او این سی اے اس بات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ فیملی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کی ٹیمیں مل کر کام کریں، جو صحت کے نظام کو مضبوط بنانے اور سب کو اعلی معیار اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کریگی۔
2.فیملی ڈاکٹروں اور مریضوں کے ساتھ مستقبل کی تعمیر : فیملی ڈاکٹرز لوگوں پر مبنی نقطہ نظر اپناتے ہیں، مریضوں اور معاشروں کو مستقل طور پر اپنا تعاون فراہم کرتے ہیں اور پوری زندگی اسی طرح کی سہولیات کو یقینی بناتے ہیں۔
3.فیملی ڈاکٹروں اور نئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ مستقبل کی تعمیر :کووڈ وبائی امراض کے درمیان جدید ٹیکنالوجی ہیلتھ کیئر پروفیشنل کے سامنے ان کے مشن کو جاری رکھنے کےلیے ایک بنیادی جز بن کر سامنے آئی ہے۔
4.فیملی ڈاکٹروں اور آپ کے ساتھ مستقبل کی تعمیر: آپ کے مطابق مستقبل کون سی چیزیں کلیدی رول ادا کریں گی؟ آپ اس مشن میں شامل ہو اور اپنی آواز بلند کریں اور فیملی ڈاکٹر کے ساتھ مل کر اپنی مستقبل کے لیے ایک بہتر طبی نظام کی تعمیر کریں۔
اس سال بھی ، جب ہم کووڈ 19 وبائی مرض کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں ، فیملی ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرز دن رات لوگوں کی جان بچانے کا کام کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں وبائی مرض کی دوسری لہر صحت کے نظام پر بھاری بوجھ بن کر سامنے آیا ہے ۔ فیملی ڈاکٹر ممکن گھر سے ہی مریضوں کا علاج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں چوکنا رہنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور اس ممکنہ بیماری سے بچنے کے لئے ہر ممکنہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔
آج ورلڈ فیملی ڈاکٹر ڈے کے موقع پر آئیے ہم ایک ساتھ آئیں اور اپنے فیملی ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کریں، جنہوں نے کووڈ-19 وبائی امراض کے ساتھ جنگ جیتنے کے لئے اپنا دل و جان لگا رہے ہیں۔ ہم ان کے مشکور ہیں کہ وہ اپنی پرواہ کیے بغیر ہمارا علاج کر رہے ہیں اور ہمیں صحتمند بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ لہذا ، ان کا مریض اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ ان مشکل اوقات میں ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیںم ان کا احترام کریں اور ان کے مشوروں کا خلوص دل سے عمل کریں۔