شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور بس اسٹینڈ کے تاجروں اور ڈرائیوروں نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ای ٹی وی چینل کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے لگاتار ہمارے اس جائز مطالبے کو ارباب اقتدار تک پہنچانے کیلئے ایک اہم رول نبھایا۔
معمولی بارش کی وجہ سے بس اسٹینڈ سوپور سمندر کی شکل اختیار کرلیتا تھا جس سے یہاں کی تاجر برادری کے ساتھ ساتھ راہگیروں کو بھی چلنے پھرنے میں کافی مشکلات پیش آتی تھیں لیکن آج بس اسٹینڈ سوپور میں تعمیر و مرمت کا آغاز ہوگیا ہے اور انتظامیہ نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔