سوپر اسٹار رجنی کانت نے اعلان کیا کہ وہ سیاسی پارٹی لانچ نہیں کریں گے۔
رجنی کانت سیاسی جماعت لانچ نہیں کریں گے اداکار رجنی کانت نے اپنی صحت کی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے سیاسی جماعت متعارف نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکار نے یہ اعلان اپنے ٹویٹر پیج کےذریعے کیا۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل رجنی کانت نے اپنے مداحوں سے کہا تھا کہ وہ سیاسی پارٹی کو لانچ کرنے سے متعلق جلد فیصلہ کریں گے۔جس کے مطابق ان کا یہ ٹویٹ آج منظر عام پر آیا۔
اس ضمن میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
رجنی کانت سیاسی جماعت لانچ نہیں کریں گے اس دوران یہ پیش قیاسی بھی کی جارہی ہےکہ رجنی کانت اپنے دوست اداکار کمل ہاسن کی مدد کریں گے۔ کمل ہاسن نے دو برس قبل سیاسی جماعت تشکیل دی اور وہ سیاست میں سرگرم ہیں۔
دوسری جانب رجنی کے مداح ان کے اس فیصلے سے مایوس بی ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ مذکورہ اداکار کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو اداکار کو دیوانگی کی حد تک چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار رام چرن کورونا سے متاثر