یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کے خلاف خواتین نے زورد ار احتجاج کیا Womens Protest Against Keshav Prasad Mauryaجس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی نے اس وائرل ویڈیو پر ٹویٹ کرکے نائب وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
سماج وادی پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کرکے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ پر تنقید کی۔ ایس پی نے 'یوپی میں ای با' کے ان کے ٹویٹ ٹیگ کر کے جوابی حملہ کیا اور لکھا، دیکھیے کیشو پرساد موریہ جی! سراتھو میں غنڈے بدمعاش دوڑائے جارہے ہیں، عوام احتجاج کر رہی ہے۔ عوام گریا رہی۔ اگر سکیورٹی نہ ہو تو عوام کٹائی بھی کر دیتی۔'
اطلاعات کے مطابق وائرل ویڈیو سیراتھو اسمبلی کا بتایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ غلامی پور گاؤں میں تین دن سے لاپتہ راجیو موریہ کے گھر پہنچے تھے۔ان کے فیملی ممبر سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ رہے کیشو دیکھ کر مقامی خواتین نے زوردار نرعے بازی کی۔ ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کیشو پرساد موریہ کے وہاں پہنچتے ہی خواتین کی جانب سے زوردار مخالفت کی جا رہی ہے۔