ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلور میں مہنگائی سے متعلق ای ٹی وی بھارت نے گراونڈ رپورٹنگ کی اور لوگوں کی رائے جاننے کی کوشش کی چونکہ مہنگائی کو ختم کرنے کے ارادے سے نریندرہ مودی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی لیکن سات برس گزر چکے ہیں تاہم مہنگائی میں کئی گنا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مہنگائی سے پریشان خواتین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے وعدے کے مطابق اچھے دن تو نہیں آئے لیکن برے دن ضرور آئے ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ ان کی آمدنی میں تو کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے تاہم زندگی کے تمام شعبے میں کافی اضافہ ہوا ہے جو کہ عام آدمی کے لیے پہاڈ جیسے بوجھ سے کم نہیں ہے۔
خواتین نے بتایا کہ انہیں سنہ 2014 میں رسوئی گیس تقریباً 400 روپے میں ملتی تھی لیکن ان سات برسوں میں اس کی قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہے اور اب وہ اسی گیس کے لئے نو سو روپے دے رہی ہیں۔