اگرچہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ ہلاک خاتون کی شناخت فریدہ اختر اہلیہ شبیر احمد کمار کے بطور ہوئی ہے۔
اننت ناگ میں بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک خاتون کی موت - fareeda aktar
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اکنگام اچھہ بل میں بدھ کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک خاتون گھریلو کام کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید جھلس گئی۔
اننت ناگ میں برقی شاک لگنے سے ایک خاتون کی موت
واضح رہے کہ مہلوک خاتون تین بیٹیوں کی ماں تھی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے ورثاء کے حوالے کر دیا۔