اڈیشہ کے سون پور کی ایک خاتون نے آج برلا کے سرکاری ویر سریندر سائی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ریسرچ میں چار بچوں کو جنم دیا۔ جبکہ نومولود میں سے تین لڑکیاں، اور ایک لڑکا ہے۔ ان تمام کا وزن ایک کلو گرام سے کم ہے لیکن ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ Woman Gives Birth To Quadruplets In Odisha
نومولود بچوں کو اسپتال کے خصوصی نوزائیدہ کیئر یونٹ رکھا گیا ہے۔ ماں کی حالت بھی مستحکم بتائی گئی۔ سون پور ضلع کے بنیکا بلاک کے تحت بنجی پالی گاؤں سے تعلق رکھنے والی کنی سنا کو شعبہ میٹرنیٹی ہوم میں داخل کیا گیا تھا۔