ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی کے دیوی کوتوالی حلقے میں گزشتہ رات چوروں نے چوری کے دوران ایک خاتون کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ چوروں کے اس حملے میں ہلاک ہوئی خاتون کے دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ دونوں کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
معاملہ دیوی کوتوالی حلقے کے مجیب پور شیخ پور گاؤں کا ہے۔ یہاں کی چندراوتی نامی ایک خاتون کے گھر پر گزشتہ رات چوروں نے حملہ کردیا۔ گھر میں موجود چندراوتی، اس کے دو بیٹوں اور بہو نے جب شور مچانے کی کوشش کی تو چوروں نے ڈنڈوں سے چاروں کو خوب پیٹا۔