اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انڈین یوتھ کانگریس کی واہ واہی کیوں ہو رہی ہے؟

جب سے بھارت کو کورونا کی دوسری لہر نے اپنی زد میں لیا ہے تب سے یوتھ کانگریس سرخیوں میں رہی ہے کیونکہ اس کے صدر شری نیواس لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر #SOSIYC سے ہیش ٹیگ شروع کیا ہے۔ اس کے ذریعہ لوگ ان سے مدد طلب کر رہے ہیں۔

انڈین یوتھ کانگریس کی واہ واہی کیوں ہو رہی ہے؟
انڈین یوتھ کانگریس کی واہ واہی کیوں ہو رہی ہے؟

By

Published : May 6, 2021, 11:46 AM IST

کانگریس کی سینئر رہنما محسنہ قدوائی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ انڈین یوتھ کانگریس کی کووڈ-19 کے دوران کیے جا رہے کام کی ستائش کی۔

انڈین یوتھ کانگریس کی واہ واہی کیوں ہو رہی ہے؟

انہوں نے اس سے قبل یوتھ کانگریس کے سربراہ بی وی شری نیواس سے آکسیجن سلینڈر فراہم کرنے کی اپیل کی تھی جو انہیں فراہم کیا گیا۔

محسنہ ویڈیو میں کہتی ہیں کہ 'جس طرح یوتھ کانگریس وبا کے دوران کام کر رہی ہے وہ مثالی ہے۔ میری مدد کرنے کے لیے شری نیواس اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ آپ کی ٹیم اور کانگریس رہنما راہل گاندھی مبارک باد کے مستحق ہے۔'

بعد میں شری نیواس نے محسنہ قدوائی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے جب سے بھارت کو کورونا کی دوسری لہر نے اپنی زد میں لیا ہے تب سے یوتھ کانگریس سرخیوں میں رہی ہے کیونکہ اس کے صدر شری نیواس لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پیش پیش ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ اور فلیپائن کے سفارتخانے کو بھی انڈین یوتھ کانگریس نے آکسیجن سلینڈر فراہم کیے تھے جس پرحکومت کو سخت تقید کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد میں نیوزی لینڈ اور فلپائن کے سفارتخانہ نے انڈین یوتھ کانگریس بلخصوص شری نیواس کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس معاملہ پر وزارت خارجہ کو بھی بعد میں مداخلت کرنی پڑی۔ وزارت خارجہ نے کانگریس کو مدد کی آڑ میں سیاست کرنے کا الزام عائد کیا۔ جبکہ کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکز کی بی جے پی حکومت وبا کو روکنے میں مکمل طور ناکام ہو چکی ہے۔

ادھر بعد میں نیوزی لینڈ کے سفارتحانہ نے ایک ٹویٹ کر کے کہا کہ ان کی آکسیجن کی مدد کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کے لیے وہ فعافی مانگتے ہیں۔

شری نیواس کی ٹویٹر ٹائم لائن پر سینکڑوں ایسے پیغامات ہیں جہاں لوگ ان سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں جہاں ان کی ٹیم عوام کی مدد کرنے میں مصرف ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details