ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہنگامی استعمال کے لیے چینی کمپنی سینوفارم کی کووڈ ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ یہ عالمی ادارہ صحت سے منظوری حاصل کرنے کے لئے چین کی طرف سے پہلی کووڈ ویکسین ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ کوویکس رول آؤٹ کے تحت سینوفر کووڈ ویکسین کو تمام ممالک میں ہنگامی استعمال کے لیے درج کرلیا گیا ہے۔ یہ ویکسین چین سمیت متعدد ممالک میں پہلے ہی دی جا چکی ہے۔